منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

چین سے منظم تعلقات کے لئے پرعزم ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت امریکا اور چین کے تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ہونے والی اہم ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے انہیں باور کرایا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو منظم کریں۔

- Advertisement -

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکا منظم تعلقات کے لئے پرعزم ہے۔

اس سے قبل انٹونی بلنکن نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی جس میں چین کے اسٹیٹ قونصلر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ٹھوس اور تعمیری بات چیت ہوئی، جس میں انٹونی بلنکن نے مسائل پر بات چیت اور روابط کے تمام چینلز کھلے رکھنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں : انٹونی بلنکن نے چینی حکام کو امریکی خدشات سے آگاہ کر دیا

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو رواں سال فروری میں چین کا دورہ کرنا تھا لیکن انہوں نے مشتبہ چینی غبارے کی امریکی فضائی حدود میں موجودگی کے بعد اپنا فروری کا دورہ ملتوی کردیا تھا۔ انٹونی بلنکن بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے چین کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں