ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ویوین رچرڈ نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز لیجنڈ کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے پی ایس ایل کی تعریف کے ساتھ بابر اعظم کی بھی مدح سرائی کی۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر سر ویوین رچرڈز جو ان دنوں پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مینٹور کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ایس ایل کی تعریف کرنے کے ساتھ سابق قومی کپتان بابر اعظم کی تعریفوں کے بھی پُل باندھ دیے۔

ویوین ریچرڈز نے کہا ہے کہ بابر اعظم صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کا ایک شاندار کھلاڑی ہے۔ ہر بیٹر کا کھیلنے کا اپنا اسٹائل ہوتا ہے، بابر اعظم کا کھیل دیکھ کر اسکی تعریف بنتی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم خود ایک کلاس بیٹر ہیں، وہ دیگر بیٹرز کی طرح جارح مزاج نہیں مگر پھر بھی اپنا کام پورا کرتے ہیں۔

ویوین رچرڈ نے کہا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پی ایس ایل بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور پی ایس ایل ان پلیئرز کو بہت بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرفراز احمد جو کرتا ہے اس سے جذباتی وابستہ ہوجاتا ہے، سرفراز کا میں ہمیشہ سے فین ہوں۔ سرفراز احمد ٹیم میں کافی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

رچرڈز کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کپتان ہو یا نہیں اسکا کردار اہم ہے۔ میں اس کا ہمیشہ سے فین رہا ہوں کیونکہ وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے مثبت کردار ادا کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں