ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وہاج علی بھی بدترین تشدد کا شکار رضوانہ کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکار وہاج علی بھی اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کے حق میں بول پڑے۔

وہاج علی نے رضوانہ پر تشدد اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم بچوں کو ملازمت دے کر ان کا بچن نہیں چھین سکتے۔

ویڈیو پیغام میں وہاج علی نے کہا کہ جو لوگ کسی حد تک میری بات کو اہمیت دیتے ہیں اُن سے گزارش کرتا ہوں کہ بچوں سے گھروں پر کام کروانا، مشقت کروانا اور ان پر ظلم و زیادتی کرنا انتہائی تکلیف دہ اور غلط بات ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: بھارتی مداح نے اداکار وہاج علی کا پورٹریٹ تیار کرلیا

وہ کہتی ہیں کہ موجودہ معاشی حالات کی وجہ سے کچھ والدین مجبوراً اپنے معصوم بچوں کو کاموں پر بھجتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اُن کی مجبوری کا فائدہ اٹھائیں۔

’ہم اُن کی مدد کر سکتے ہیں جس کیلیے بہت سے طریقے کار ہیں۔ ہم بچوں کو ملازمت دے کر ان کا بچن نہیں چھین سکتے اور نہ ہی ان پر ظلم کر سکتے۔ یہ ایسا جرم ہے جس کی کوئی معافی نہیں اور ہونے بھی نہیں چاہیے۔‘

وہاج علی نے کہا کہ براہ مہربانی اپنے اردگرد ایسی کوئی بھی زیادتی یا ظلم دیکھیں تو اس پر فوری ایکشن لیں، ہم سب نے مل کر اپنے معاشرے کو بہتر بنانا ہے اور یہ سب ہمارے اختیار میں ہے۔ ’تھوڑا احساس کریں تھوڑا خیال کریں اور آواز اٹھائیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں