جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی کونسا کا اہم اعزاز حاصل کرنے والے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی اب تک 25 ٹیسٹ 99 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جن میں4 بار اننگز میں5 وکٹیں اور ایک بار میچ میں 10 وکٹوں کی قابل ذکر کارکردگی بھی شامل ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ’ انجریزکسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن واپسی پر خوشی ہے، میں ہمیشہ ریڈبال کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100وکٹوں سےصرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقیناً میرے لیے بہت اہم بات ہے۔

- Advertisement -

سری لنکا کے اس دورے کے لیے ٹیم میں شامل ہونے سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر کی نمائندگی بھی کی جس کی وجہ سے انہیں اپنے ورک لوڈ کے مطابق کھیلتے ہوئے ردھم میں آنے کا موقع بھی مل گیا۔

شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں ’وائٹ بال کھیلنے کے بعد ریڈبال سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگا تاہم کراچی میں کیمپ سے مجھے بہت فائدہ ہوا، ٹیسٹ کرکٹ صبروتحمل کا تقاضہ کرتی ہے جس میں آپ کو اپنے ساتھی بولرز کے ساتھ پارٹنرشپس پر کام کرنا ہوتا ہے۔

گزشتہ سال میں وائٹ بال کرکٹ زیادہ کھیلا لیکن جب میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا تو میں نے میچز کے بعد ریڈ بال سے بھی کئی اوورز کیے تاکہ خود کو اپنے ورک لوڈ کے قریب کرسکوں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے’ یہ کل ہی کی بات معلوم ہوتی ہے جب میں انجرڈ ہوا تھامیں ہمارے فزیوتھراپسٹ سے بات کررہا تھا، میرے لیے کسی بھی فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، مجھے امید ہے کہ ہم اس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ابتدا اچھے طریقے سے کریں گے اور اس بار فائنل تک پہنچیں گے پچھلے دو سیزنوں میں ہمیں یہ کمی محسوس ہوئی ہے’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں