ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

آسٹریلین اوپن میں نوواک جوکووچ مداح سے الجھ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ مداح سے الجھ پڑے۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں مداح سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جوکووچ کا مقابلہ آسٹریلوی کھلاڑی الیکسی پوپائرین سے تھا۔

- Advertisement -

میچ کے دوران شائقین کی جانب سے جملے کسنے کا سلسلہ جاری تھا، عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ٹائی بریکر میں تیسرا سیت محفوظ کرنے کے لیے متعدد سیٹ پوائنٹس بچائے جس کے بعد پہلے دو سیٹ دونوں کھلاڑیوں کے برابر رہے۔

چوتھے سیٹ میں شائقین میں بیٹھے ایک شخص نے جوکووچ کو غصہ دلا دیا اور ان پر جملے کسنے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جووکوچ قریب گئے اور مداح کو خاموش کرواتے ہوئے کہا کہ ’آؤ اور جو کہنا ہے میرے منہ پر آکر کہو۔‘ جس کے بعد وہ شخص خاموش ہوگیا۔

جوکووچ نے آسٹریلوی حریف پوپائرین کو 6-3، 4-6، 7-6 (4) اور 6-3 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ اس کامیابی کے ساتھ ہی عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں