ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: پاکستانی فیلڈر کا ناقابل یقین کیچ

اشتہار

حیرت انگیز

ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں عمیر بن یوسف نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے دلچسپ سیمی فائنل میں فیلڈنگ کے شاندار مظاہرے نے تماشائیوں اور کھلاڑیوں کو اس وقت داد دینے پر مجبور کر دیا جب پاکستان اے کے عمیر یوسف نے شاندار کیچ لیا جس نے سری لنکا اے کے خلاف کھیل کا رخ اپنے حق میں کر دیا۔

یہ کیچ 44ویں اوور کے دوران لیا گیا جب ارشد اقبال نے سری لنکن بلے باز دشن ہیمانتھا کو شارٹ ڈلیوری کرنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

بلے باز نے خطرناک پل شاٹ لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں گیند مڈ وکٹ اور لانگ آن کے درمیان ہوا میں اچھل گئی۔

وہاں موجود فیلڈر یوسف نے گیند کی طرف دوڑ لگائی اور اپنے بائیں طرف مکمل ڈائیو کر کے کیچ پکڑ لیا اس غیرمعمولی فیڈلنگ نے تماشائیوں اور ساتھیوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں