ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

آسٹریلوی کپتان ایلیسا ہیلی نے اینڈریو سائمنڈز کی یاد تازہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے اینڈریو سائمنڈز کی یاد تازہ کردی۔

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے بھارت میں ویمن پریمیئر لیگ کے میچ میں گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ لیا۔

یو پی واریئرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک تماشائی گراؤنڈ میں گھس آیا تھا جس کے بعد یو پی واریئرز کی ایلیسا ہیلی نے سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پکڑ کر رکھنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

بھارت کے چنا سوامی اسٹیڈیم کے سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور اس شخص کو پکڑ لیا۔

ماضی میں اینڈریو سائمنڈز نے بھی بھاگ کر گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑا تھا۔

آسٹریلیا کی معروف فٹبالر سیم کر بھی گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں