ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عوامی شخصیت ہوں کسی کی پبلک پراپرٹی نہیں، رومیسہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ رومیسہ خان اسپتال میں پیش آئے رویے پر برس پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ تھریڈز پر ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے لکھا کہ عوامی شخصیت ہونا مشکل ہے کچھ روز قبل والدہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تھیں اور نرسز مجھ سے سیلفی لینے کی فرمائش کررہی تھیں یہ انتہائی غیراخلاقی ہے۔

رومیسہ خان نے کہا کہ ’لوگ بہت بے حس ہیں، میں جانتی ہوں کہ عوامی شخصیت ہوں لیکن کسی کی پبلک پراپرٹی نہیں ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’میری والدہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں درد اور تکلیف میں تھیں اور وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں میں ان کی صحت کے لیے رو رو کر دعا کررہی تھیں تو دوسری طرف اسپتال کی نرسز میری ویڈیوز بنا رہی تھیں اور سیلفی لینے کی فرمائش کررہی تھیں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ تقریبات اور مالز میں سیلفی اور ویڈیوز کے لیے میں کبھی منع نہیں کروں گی لیکن ایسے حساس حالات میں براہ مہربانی سلیقہ سیکھیں۔

 

ایک اور پوسٹ میں رومیسہ خان نے کہا کہ ’والدہ کی صحت اب بہتر ہے، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔‘

واضح رہے کہ رومیسہ خان کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں، وہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

رومیسہ خان نے 2020 سے ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور وہ ابھی تک چند ہی ڈراموں میں معاونت کرداروں میں دکھائی دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں