پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پہلے روزے کو ملک بھر میں موسم کیسا ہوگا؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ماہ رمضان کے پہلے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں پشاور، مردان، کوہاٹ سمیت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز  ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا، البتہ سورج غروب ہونے کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہوا کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت اور وزیراعظم کا رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار میں غروب آفتاب کے بعد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اسی طرح صوبہ بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ، سبی اور کوہلو کے نواحی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد فرزندان اسلام کل بروز ہفتہ پہلا روزہ رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں