ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کیون پیٹرسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے کس اقدام نے حیران کر دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں ہیری بروک شامل نہیں ہیں جس پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن حیران ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے ویلز کرکٹ بورڈ نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے تاہم اس میں ابھرتے ہوئے بلے باز ہیری بروک کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن حیران رہ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ انگلینڈ کو 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے عارضی اسکواڈ میں ہیری بروک کے لیے کوئی جگہ نہیں ملی۔

- Advertisement -

سابق جارح مزاج انگلش بیٹر نے کہا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے بروک کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

پیٹرسن نے مزید کہا کہ میں نے اس لڑکے کو ہیڈنگلے میں تقریباً دو سال پہلے دیکھا تھا جب یہ ٹورنامنٹ شروع ہوا تھا اور اس کو کھیلتے دیکھ کر مجھے اس میں مستقبل کے سپر اسٹار کی جھلک نظر آئی تھی۔

بروک گراؤنڈ میں چاروں طرف مہارت سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ایسا کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے انگلش اسکواڈ میں جگہ نہیں پا سکا کیونکہ کوالٹی بیٹنگ کی تمام خوبیاں اس میں پائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے حال ہی میں ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی عارضی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بروک کو شامل نہیں کیا گیا ہے

انگلینڈ نے اس ہفتے اپنے 15 رکنی عارضی اسکواڈ کا اعلان کیا، بروک کے اخراج کے ساتھ سب سے بڑی بات چیت ہوئی۔ بین اسٹوکس نے مقابلے سے پہلے اپنی ون ڈے ریٹائرمنٹ کو پلٹ دیا، ڈیوڈ ملان نے بھی بروک سے آگے نکل لیا۔ انگلینڈ نے ایونٹ میں روٹیشن کی ممکنہ ضرورت کے پیش نظر اضافی سیمر کے طور پر ڈیوڈ ولی کے ساتھ اسکواڈ کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹر بروک نے ابھی صرف تین ون ڈے کھیلے ہیں اور اس میں ایک نصف سنچری بنائی ہے لیکن اسے دنیا کے سب سے پُرجوش نوجوان بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی بیٹنگ اوسط 60 ہے جو اس کے بہترین بلے باز ہونے کا ثبوت ہے جب کہ رواں سال آئی پی ایل نیلامی میں اس نے ریکارڈ معاوضہ بھی حاصل کیا اور لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنچری ان کی بہترین صلاحیتوں کا اظہار تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں