ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ کی میسکوٹس جوڑی کے دلچسپ نام کیا ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ون ڈے ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف چار روز باقی رہ گئے ہیں آئی سی سی نے ایک ماہ قبل میسکوٹس متعارف کرائے تھے لیکن ان کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ون ڈے ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف چار روز باقی رہ گئے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک ماہ قبل ایک لڑکے اور لڑکی کی جوڑی پر مشتمل میسکوٹس متعارف کرائے تھے لیکن ان کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم ورلڈ کپ مہینہ شروع ہوتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے دلچسپ نام بھی شائقین کرکٹ کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

آئی سی سی نے شائقین کرکٹ سے میسکوٹ متعارف کرانے کے بعد ان کے نام مانگے تھے اور اب دنیا بھر کے شائقین کی ووٹنگ کے بعد ان کے ناموں کا باضابطہ اعلان اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا اور بعد ازاں آفیشل ایکس اکاؤنٹ (ٹوئٹر) پر اس کو شیئر کیا ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے شو پیش ایونٹ کے لیے دو شو بنکر میسکوٹ کے نام "بلیز” اور "ٹونک” کو گڈ لک چارمز کے طور پر منتخب کیا ہے۔

شوبنکر کی یہ جوڑی ورلڈ کپ کے میچوں میں تمام مقامات کے ارد گرد نظر آئے گی جو اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ گپ شپ کرکے ٹورنامنٹ کی رنگینیوں اور جوش وخروش میں اضافہ کرے گی اس کے ساتھ یہ میسکوٹ جوڑی فین پارکس میں بھی دکھائی دے گی جو ماحول کو بہتر بنائیں گے۔

آئی سی سی نے ان شو بنکر کی تعریف بھی کی ہے اور دونوں میسکوٹ کے بارے میں کرکٹ کی عالمی باڈی کا کہنا ہے۔

’بلیز‘ تیز رفتاری سے بولنگ کرکے مخالف بلے بازوں کو خوف میں مبتلا کرنے کا ہنر بخوبی جانتی ہے۔ وہ اپنی لائن اور لینتھ کی درستی، بولرز میں پائے جانے والے روایتی جوش اور اٹل عزم جیسی صلاحیتوں سے لیس ہے جس نے ایک بیلٹ پہنی ہوئی ہے۔

جس کو چھ پاور کرکٹ آربس، ہر ایک کھیل کو تبدیل کرنے والے مختلف حربوں کے لیے احتیاط سے تیار کیا گیا ہے،” آئی سی سی نے لمبے، سرخ رنگ کے شوبنکر کی تعریف کی۔

دوسری جانب دوسرا شو بنگر ’’ٹونگ‘‘ مرد ہے جس کی برفیلی ٹھنڈی ساخت اسے بیٹنگ چیمپئن بناتی ہے۔ اس کے شاٹس کی رینج چمکتی ہے اور شائقین میں کرنٹ دوڑا دیتی ہے۔ اس کے اسٹائل میں نفاست اور طاقت یکساں طور پر دکھائی دیتی ہے۔

ٹونک کے پاس ایک برقی مقناطیسی بیٹ اور ورسٹائل شاٹ ریپر ٹوئیر ہے، جو عظیم ترین اسٹیج کو روشن کرتا ہے۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا جو دراصل 12 ویں ایڈیشن کے اختتام سے 13 ویں ورلڈ کپ کے آغاز کا اظہار ہوگا۔

میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز 10 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہی فائنل مقابلے کے ساتھ اس جوش وخروش سے بھرپور رنگا رنگ کرکٹ میلے کا اختتام ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں