12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چمندا واس نے بابر سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر چمندا واس نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے بابر اعظم کو دنیا کو نمبر ون بیٹر قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سری لنکن فاسٹ بولر اور بولنگ کوچ کولمبو اسٹرائیکرز چمندا واس کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے کولمبو اسٹرائیکرز کی کپتانی سے معذرت کی اور کپتانی کے بجائے بطور بلے باز کھیلنے کو اہمیت دی۔

سابق سری لنکن فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جس طرح بابر اعظم نے میچز جتوائے وہ قابل تعریف ہیں،ہم سب جانتے ہیں کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بابر نے صرف 76 رنز بنائے تاہم وہ خوشی قسمتی سے ان کی پوزیشن میں مزید بہتری آئی ہے۔

بابر کی رینکنگ میں ترقی آسٹریلیا کے مارنس لیبوشن اور ٹریوس ہیڈ کی تنزلی کا نتیجہ تھی۔ لیبوشن اور ہیڈ نے حال ہی میں ختم ہونے والی ایشز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وہ بڑا اسکور کرنے میں ناکامی پر اہم ریٹنگ پوائنٹس کھو بیٹھے۔

جس کے نتیجے میں لیبوشن تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں جب کہ ہیڈ دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ گزشتہ ہفتے بابر اعظم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد پانچویں نمبر پر تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں