14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کروایا ہے اب صارفین کمیونٹیز میں اپنا فون نمبر تمام صارفین سے چھپا سکیں گے۔

واٹس ایپ کمیونٹیز میں فون نمبر ظاہر نہیں ہوتا ہے لیکن جب صارف میسجز پر ری ایکشنز ایموجیز استعمال کرتے ہیں تو پھر دیگر صارفین کے لیے فون نمبر دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔

- Advertisement -

صارفین کی پرائیویسی کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے فون نمبر پرائیویسی نامی فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کروایا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی
واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر صارف کے فون نمبر کمیونٹی ایڈمنسٹریٹرز اور ان کے کانٹیکٹس میں محفوظ افراد کے پاس ہی ظاہر ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جارہی تھی مگر اب یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر بیٹا صارفین کے لے متعارف کروایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فون نمبر پرائیویسی فیچر تک رسائی ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے اور چند ہفتوں میں تمام صارفین اس فیچر تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں