12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عرب نوجوانوں کا رہائش کیلیے پسندیدہ ملک کون سا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر کے نوجوانوں کی اکثریت امریکا، برطانیہ، کینیڈا جانے کے خواب دیکھتی ہے لیکن عرب نوجوانوں کی اکثریت کے خوابوں کی سرزمین کوئی مغربی یا یورپی ملک نہیں ہے۔

عرب کے نوجوانوں سے ان کی رہائش کے لیے پسندیدہ ممالک سے متعلق سروے کیا گیا جس میں انہوں نے کسی یورپی یا مغربی ملک نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے ملک متحدہ عرب امارات کو رہائش کے پسندیدہ ترین قرار دیا ہے اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ لگاتار 12 ویں سال یو اے ای کو رہائش کے لیے اولین ترجیح کے طور پر منتخب کیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سروے کا اہتمام کمیونیکشین کنسلٹنسی فرم نے کیا تھا جو 200 ملین سے زائد نوجوانوں کے ساتھ عرب دنیا کا ٓبادی کی نوعیت کا سب سے بڑا سروے ہے۔ اس سروے میں 18 سے 24 سال کی عمر کے عرب نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

سروے کے مطابق ہر چوتھا نوجوان رہائش کے لیے متحدہ عرب امارات کو منتخب کیا جو مجموعی سروے کے اعداد وشمار کا 24 فیصد بنتے ہیں۔

عرب نوجوانوں کا رہائش کے لیے دوسرا پسندیدہ ملک امریکا رہا جہاں 19 فیصد نوجوان رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند ہیں جب کہ اس کے پڑوسی ملک کینیڈا کو پسند کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 16 فیصد رہی۔

اس سروے میں قطر گزشتہ 8 سال کے دوران پہلی بار ابتدائی پانچ ممالک کی فہرست میں شامل ہوا اور 14 فیصد عرب نوجوانوں نے قطر کو رہائش کے لیے پسندیدہ قرار دیا جب کہ اس فہرست میں سعودی عرب اور برطانیہ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر رہے جہاں 11 فیصد نوجوان رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند دکھائی دیے۔

سروے فرم کے بانی سنبل جان نے عرب نوجوانوں کی اکثریت کے یو اے ای منتخب کرنے کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ملازمتوں کے مواقع اور مکمل صلاحیتوں کا اظہار کرنے والے عرب نوجوانوں کے لیے انتہائی اہم حیثیت رکھتا ہے اس کے علاوہ خلیج تعاون کونسل میں شامل ریاستیں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں کیونکہ وہ تجارت، مالیات، سیاحت، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے متحرک ہیں۔

عرب نوجوان ان ممالک کو ماڈل قوموں کے طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ وہ روزگار کے مواقع اور یہاں آنے والی خوشحالی کے ساتھ اپنے لیے بہتر اور بھرپور زندگی گزارنے کو پسند کرتے ہیں۔

قطر کو عرب نوجوانوں کے پسندیدہ ممالک میں چوتھا نمبر ملنے کی وجہ سروے فرم نے گزشتہ سال کامیاب فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر کا ابتدائی ممالک میں شامل ہونا گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے انتہائی مثبت اثرات کی عکاسی کرتا ہے اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد نے علاقائی معیشت اور عرب فخر دونوں پر مستحکم اور مثبت اثر ڈالا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں