ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ٹرمپ کے پاس امریکا کے کون سے ’’انتہائی خفیہ راز‘‘ ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2021 کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے میں اعتراف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ایران پر ممکنہ حملے سے متعلق پینٹاگون کی ایک خفیہ دستاویز اُن کے پاس ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ریکارڈنگ فیڈرل پراسیکیوٹر کے پاس موجود ہے اگرچہ امریکی ٹی وی چینل سی این این نے یہ ریکارڈنگ نہیں سنی تاہم متعدد ذرائع سے اس کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریکارڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ جو 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بننے کے خواہاں ہیں سمجھتے ہیں کہ انہوں نے 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویز اپنے پاس رکھی۔

- Advertisement -

اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں محکمہ انصاف نے انکشاف کیا تھا کہ سابق صدر کے پاس غیر قانونی طور پر ایسی دستاویزات ہیں جن میں امریکا کے انتہائی خفیہ رازوں پر مشتمل مواد موجود ہے، اس لیے ٹرمپ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

محکمہ انصاف میں اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کے دفتر کے ترجمان پیٹر کار نے آڈیو کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے تاہم محکمہ اس حوالے سے تحقیقات ضرور کر رہا ہے کہ آیا ٹرمپ نے جنوری 2021 میں عہدہ چھوڑنے کے بعد امریکی حکومت کے ریکارڈ (جن میں سے کچھ ٹاپ سیکریٹ تھے) کو اپنے پاس رکھ کر قانون کو توڑا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے کی تردید کرتے آئے ہیں جب کہ ان کے کسی نمائندے نے بھی ریکارڈنگ کی رپورٹ یا ٹرمپ سے منسوب بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور سابق صدر کے خلاف جاری تحقیقات کو سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے کہا کہ یہ لیکس کشیدگی کو ہوا دینے اور ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو میڈیا کی طرف سے ہراساں کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں