ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی کیلیے متبادل ایئرپورٹ کون سا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نواب شاہ ایئرپورٹ کا کراچی ایئرپورٹ کےلیے متبادل کا درجہ ختم کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کےلیے متبادل ائیرپورٹ کا درجہ نواب شاہ کو ختم کر کے ملتان ایئرپورٹ کو دےدیا گیا۔

اس تبدیلی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں کراچی کی پروازیں ملتان لینڈ کریں گی۔

- Advertisement -

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملتان ایئرپورٹ کو متبادل ایئرپورٹ کا درجہ دینےکی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سول ایوی ایشن اٹھارٹی نے نوابشاہ ایئرپورٹ کو اچانک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سی اے اے کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن دو ماہ کیلئے معطل رہے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جیوٹیکنکل اسٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں