ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عالمی ادارہ صحت کا غزہ میں فی الفور جنگ بندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فضائی اور سمندری ترسیل خوش آئند ہے لیکن بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں۔

جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صرف لینڈ کراسنگ کی توسیع ہی قحط کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل کی اجازت دے گی۔

- Advertisement -

ٹیڈروس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال اور جنوب میں رفح میں ایک نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سنٹر کے قیام کی حمایت کر رہا ہے تاکہ آنے والی موت کے خطرے میں شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کا علاج کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الشفا سمیت اسپتالوں میں اور اس کے آس پاس جاری لڑائی نے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے لیے سامان کی تقسیم ناممکن بنا دی ہے، الشفا تک رسائی اب ناممکن ہے اور طبی عملے کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں