جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سعودی عرب، بھارت سے پروازیں کیوں بڑھا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب اب بھارت سے آنے والی پروازوں میں اضافہ کر رہا ہے جس کا مقصد ملکی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ٹور ازم اتھارٹی نے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے انڈیا سے آنے والے پروازوں میں 19 فیصد اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے اور موجودہ فی ہفتہ 243 پروازوں بڑھا کر 290 کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سعودی ٹورازم اتھارٹی کے ایشیا پیسیفک مارکیٹس کے صدر الحسن الدباغ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہ ہے کہ گزشتہ سال انڈیا سے تقریباً 10 وزیٹرز نے مملکت کا دورہ کیا اور نئے منصوبے کا مقصد 2023 میں وزیٹرز کی تعداد کو دُگنا کرنا ہے۔ ہم نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 4 لاکھ بھارتی مسافروں کا خیر مقدم کیا ہے اور ہم اس تعداد کو 2030 تک 12 ملین تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

الحسن الدباغ نے کہا کہ سعودی عرب بھارتی مسافروں کے دو اہم طبقات کو ہدف بنا رہا ہے۔ پہلا وہ خاندان ہیں جو مملکت کے امیر ثقافتی علاقوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں اور دوسرا وہ مسافر جو اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے ملنے سعودی عرب جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہم نے انڈیا کے ارد گرد نو وی ایف ایس تسیل ویزا دفاتر کھولے ہیں تاکہ سعودی عرب آنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے

واضح رہے کہ سعودی عرب کی قومی سیاحت کی حکمت عملی کا مقصد 2030 تک 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ مملکت کی مجموعی گھریلو پیداوار میں سیاحت کے شعبے کے تعاون کو 10 فیصد سے زیادہ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں