جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بیوی کیوں 13 گھنٹے تک شوہر کی لاش کے ہمراہ ٹرین میں سفر کرتی رہی ؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا، جب ایک خاتون نے بے خبری کے عالم میں اپنے شوہر کی لاش کے ہمراہ 13 گھنٹوں تک ٹرین کا سفر کیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد سے ایودھیا جانے والی سبرمتی ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا۔ مذکورہ شخص اپنے اہل و عیال کے ہمراہ اس ٹرین میں سوار ہوا تھا۔

ٹرین میں مرنے والے شخص کو ٹرین میں سوار ہونے کے کچھ دیر شدید نیند محسوس ہونے لگی اور وہ سوگیا، تاہم کچھ گھنٹوں بعد اسے فیملی اور باقی مسافروں نے جگانے کی کوشش کی۔ مگر مذکورہ شخص جان کی بازی ہار چکا تھا۔

- Advertisement -

ٹرین میں سوار مرنے والے شخص کے اہل خانہ اور دیگر افراد کو بھی اس بات کا یقین نہیں آرہا تھا کہ جو شخص بالکل صحت مند حالت میں ٹرین پر سوار ہوا تھا وہ دوران سفر یہ دنیا چھوڑ چکا ہے۔

مرنے والے شخص کے اہل خانہ کو ڈاکٹر نے بتایا کہ اس شخص کے انتقال کو 13 گھنٹے گزر چکے ہیں، مگر ساتھ موجود اہلخانہ اور باقی مسافروں کو اُس کے مرنے کا علم تک نہ ہو سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں