پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

معمر خاتون نے طیارہ لینڈ کرکے سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں پائلٹ کی طبیعت بگڑنے پر معمر خاتون نے ایک انجن والا طیارہ لینڈ کرکے مسافروں کی جان بچالی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس کے جزیرے مارتھاز ون یارڈ میں 79 سالہ پائلٹ کی طبیعت بگڑی تو 68 سالہ خاتون نے فوری جہاز کا کنٹرول سنبھال کر ہنگامی لینڈنگ کی اور مسافروں کی جان بچالی۔

پولیس کے مطابق جب طیارہ منزل کے قریب پہنچا تو پائلٹ کی طبیعت ناساز ہوگئی اور وہ جہاز اڑانے کے قابل نہیں رہا۔

- Advertisement -

اس موقع پر خاتون مسافر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث طیارے کا بایاں بازو درمیان سے ٹوٹ گیا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹ کو تشویش ناک حالت میں بوسٹن کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جن خاتون نے طیارہ لینڈ کیا انہیں بالکل تجربہ نہیں تھا انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں