23.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی ولادت!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست بہار میں حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگریز ولادت بہار کے ضلع چمپارن میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں ہوئی ہے۔ نوتن تھانہ حلقہ کی رہائشی خاتون نے تین منٹ کے دوران تین بچوں کو جنم دیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹروں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون نے دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کو جنم دیا ہے جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ زچہ و بچہ صحتمند ہیں۔

- Advertisement -

تین بچوں کو جنم دینے والی شبنم خاتون شہاب الدین انصاری نامی شخص کی زوجہ ہیں۔ تین بچوں کی ایک ساتھ اور صحتمند پیدائش پر اہل خانہ میں کافی خوشی پائی جاتی ہے۔

جی ایم سی ایچ کی خاتون معالج ڈاکٹر ریشمی اور ڈاکٹر نغمہ نے بتایا کہ تینوں بچے صحت مند ہیں۔ یہ تینوں بچے ایک ایک منٹ کے وقفہ پر پیدا ہوئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے ہاں پہلے بچہ کا وزن 2.2، دوسرے بچہ کا وزن 1.75 کلو جبکہ تیسرے بچہ کا وزن 1.4 کلوگرام ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز پہلا بچہ 6.37 بجے، دوسرا بچہ 6.38 بجے اور تیسرا بچہ 6.39 منٹ پر صبح پیدا ہوا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسے معاملے بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں