13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اسامہ میر کیلیے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

وورسٹر شائر نے اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میچز کے لیے دوبارہ سائن کر لیا۔

وورسٹر شائر نے 2023 وائٹلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے باقی ماندہ میچز کے لیے پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر کو دوبارہ سائن کیا ہے۔

اسامہ نے بلاسٹ کے پہلے تین میچوں میں بلے اور گیند دونوں سے گہرا اثر ڈالا ہے۔ انہیں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کی جگہ بلایا گیا تھا۔

- Advertisement -

نتیجتاً، اسامہ اب ریپڈز کے دوسرے اوورسیز پلیئر کی پوزیشن سنبھالیں گے جو پہلے مائیکل بریسویل کے پاس تھا، جو بدقسمتی سے اچیلز کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور چھ سے آٹھ ماہ کے لیے میدان سے باہر ہو جائیں گے۔

وورسٹر شائر کرکٹ اسٹیئرنگ گروپ کے چیئرمین پال پرجیون نے اسامہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے بلاسٹ کے باقی سات گروپ گیمز کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں