اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

یواےای اور قطر کے تعلقات سے متعلق خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا حکومت نے کہا ہے کہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس اور خبر اریجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر پر سے پابندی ہٹانے کے دو سال سے زائد عرصے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سفارتی تعلقات بحال کریں گے اور جلد ہی سفارت خانے دوبارہ کھولیں گے۔

سال 2017 میں سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد تعلقات بحالی کے لیے اقدامات کا سلسلہ برقرار ہے۔

- Advertisement -

دفتر نے الجزیرہ کو ایک بیان میں بتایا کہ قطری اور اماراتی ٹیموں کے درمیان متعلقہ سفارتخانوں کو جلد از جلد دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے اس عمل کو حتمی شکل دینے کے بعد باضابطہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا عمل جاری ہے جس میں سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔

خلیج کے ایک نامعلوم اہلکار نے ایجنسی کو بتایا کہ توقع ہے کہ سفارت خانے جون کے وسط تک دوبارہ کھل جائیں گے۔

سعودی عرب اور مصر 2021 میں قطر میں سفیروں کی دوبارہ تقرری کرنے والے بلاک شدہ ممالک میں سے پہلے ممالک ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات نے ابھی تک یہ اقدام نہیں کیا تھا۔ بحرین نے گزشتہ ہفتے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں