جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ورلڈ چیمپئن احسن رمضان سے بدسلوکی، سی سی پی او لاہور نے نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے گرین ٹاؤن میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان سے بدسلوکی کا نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور کی جانب سے گرین ٹاؤن میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان سے بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے احسن رمضان سے بدسلوکی کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

- Advertisement -

بلال صدیق نے ہدایت کی ہے کہ اس واقعے میں جو بھی ملوث ہیں ان ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو رات گئے اسنوکر کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا، لاہور میں گرین ٹاؤن پولیس نے اسنوکر کلب تاخیر سے کھلا رکھنے پر چھاپا مارا اور عالمی چیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی تھی۔

احسن رمضان کی حوالات کے باہر کھڑے اور بیلٹ اترے ہوئے تصاویر منظر عام پر آئی تھیں، پولیس نے اسنوکر ورلڈ چیمپئن احسن رمضان کو 15 منٹ تک حوالات میں بند رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں