پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئن نے مسلسل دوسری فتح حاصل کر لیا اور آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز کو بھی زیر کر لیا۔

انگلینڈ کے ایجسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد مسلسل دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو بھی پچھاڑ دیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 169 رنز تک محدود رہی، یوں یہ میچ پاکستان نے 29 رنز سے جیت لیا۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیون اسمتھ 64 رنز بناکر نمایاں رہے، تاہم ان کے علاوہ کوئی بیٹر پاکستان بالرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا۔

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 14 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان لیجنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔

گرین شرٹس کی جانب سے آل راؤنڈر شعیب ملک نے 54، شرجیل خان 35، صہیب مقصود 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اننگز کے اختتامی لمحات میں عامر یامین نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان لیجنڈز نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں