ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش میچ میں‌ بننے والے کچھ نا قابل فراموش ریکارڈز

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی لیکن میچ میں کئی حیرت انگیز ریکارڈز بن گئے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں گزشتہ روز ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو بدترین شکست سے دوچار کر کے ایک اور بڑی فتح کا لطف اٹھایا اور ساتھ ہی اس میدان میں مسلسل دو میچز جیت کر چار قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر 8 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئی ہے۔ اس میچ میں کئی حیرت انگیز اعداد وشمار اور ریکارڈ جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی جھولی میں گر گئے۔

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 382 رنز کا ہدف کھڑا کرنے کے بعد بنگال ٹائیگرز کو 233 رنز پر قابو کرکے 149 رنز سے جیت اپنے نام کی جو اس میگا ایونٹ میں اس کی دفاعی چیمپئن 229 رنز کی شاندار فتح کے بعد رنز کے حساب سے دوسری بڑی جیت ہے جب کہ اسی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ افغانستان کو بھی 149 رنز سے ہرا چکا ہے۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کے خلاف 149 رنز کی جیت پروٹیز کی رواں سال 2023 میں پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد 100 سے زائد رنز سے زائد کی آٹھیویں فتح ہے۔ اس سال انہوں نے 18 میچوں میں سے 10 میں پہلی بار بیٹنگ کی ہے اور صرف ایک میں ناکامی ہوئی ہے۔

پروٹیز نے ایک سال میں 100 سے زائد رنز سے زیادہ سے زیادہ فتح کا پاکستان کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے جو گرین شرٹس نے 1999 میں قائم کیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 382 رنز بنا کر لگاتار اپنے ساتویں ایک روزہ میچ میں حریف کو 300 سے زائد رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا 2007 جب کہ انگلینڈ 2019 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کا سب سے بہترین رن ریٹ:

جاری ورلڈ کپ میں بھارت پہلے اور جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے تاہم رن ریٹ میں پروٹیز کا کوئی مقابل نہیں۔ میگا ایونٹ میں حریفوں کو بڑے ٹارگیٹ دینا اور پھر ان کا کامیابی سے دفاع کرنے کی بدولت ان کی ٹیم کے نام کے سامنے 2.37 کا قابل رشک رن ریٹ جگمگا رہا ہے جس کے قریب قریب کوئی اور ٹیم موجود نہیں ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود بھارت کا رن ریٹ 1.35، تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کا 1.48 ہے جب کہ اس کے نیچے تمام ٹیموں کا رن ریٹ منفی میں ہے۔

کوئنٹن ڈی کوک نئے ریکارڈز کی جانب گامزن:

جنوبی افریقہ بیٹر ورلڈ کپ میں نئے ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ جو بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں 407 رنز بنا کر ٹاپ بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین سنچریاں بھی بنا لی ہیں۔

کسی بھی ورلڈ کپ میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر 673 رنز انفرادی اسکور بنا کر سب سے آگے ہیں جب کہ ایک میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ موجودہ بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس ہے جو انہوں نے گزشتہ ورلڈ کپ میں 5 سنچریاں داغ کر اپنے نام کیا تھا۔ پروٹیز کے ابھی گروپ میں چار میچز باقی جب کہ فائنل فور اور فائنل الگ ہیں اگر ڈی کوک کی فارم برقرار رہتی ہے تو انفرادی اسکور سمیت سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی وہ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

ڈی کوک نے جب گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف 174 رنز کی اننگ کھیلی تو وہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں ان کی جانب سے سے بڑا انفرادی اسکور تھا اور وہ ون ڈے میں اپنے بہترین انفرادی اسکور 178 رنز سے صرف چار رنز ہی پیچھے رہے جب کہ پروٹیز کی جانب اب تک جو سب سے بڑی اننگ کھیلی گئی ہے گیری کرسٹن نے 1996 کے عالمی کپ میں یو اے ای کے خلاف 188 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

ہینرک کلاسن کا شاندار اسٹرائیک ریٹ:

ون ڈے کرکٹ تیز ہونے کے بعد اب کسی بھی بیٹر کا 100 کے قریب اسٹرائیک ریٹ معمول کی بات ہے تاہم جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹر ہینرک کلاسن نے اب تک میگا ایونٹ میں کھیلے گئے میچز میں 288 رنز 150.78 کی شاندار اوسط سے بنا رکھے ہیں۔

اسٹرائیک ریٹ میں ان کے قریب سری لنکا کے کوشل مینڈس (218) 146.30 اور پاکستان کے افتخار احمد (101) 140.27 سے رن بنا رکھے ہیں۔

ڈیتھ اوورز میں شاندار ہٹنگ:

گزشتہ روز پروٹیز کے ڈی کاک، کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف رنز کا انبار لگا دیا اور ان کے بلوں نے آکری 10 اوورز یں ریکارڈ 144 رنز بنائے جو میگا ایونٹ میں کسی اننگ کے آخری 10 اوورز میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں