جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ کا بخار سب پر چھا گیا، گزشتہ ہفتے اسی سے متعلق خبریں توجہ کا مرکز رہیں

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ 2023 کا آغاز ہونے میں صرف تین روز باقی ہیں ایشین گیمز اور کچھ کرکٹ ٹیموں کی باہمی سیریز بھی جاری ہیں تاہم کرکٹ کا بخار سب کھیلوں پر چھا گیا اور گزشتہ ہفتے اسی سے معلق خبروں نے قارئین کی توجہ اپنی جانب سمیٹے رکھی۔

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز جمعرات 5 اکتوبر کو احمد آباد میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کے لیے بھارت کی جانب سے سوائے پاکستان ٹیم کے تمام ٹیموں کو کئی روز قبل ویزے جاری کر دیے ہیں لیکن پڑوسی ملک کے ساتھ بھارت ایک بار پھر سیاست کو کھیل میں لایا اور کئی روز کی تاخیر کے بعد وارم میچز کے آغاز سے صرف دو روز قبل پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کیے گئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

دونوں ملک کہیں بھی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترین شائقین کرکٹ کا جوش وخروش عروج پر ہوتا ہے اور اگر بات ہو میگا ایونٹ کی تو اس کی کیا بات ہے اس میں تو میچ کے حوالے سے اگر سوئی بھی گرے کی تو پہاڑ ٹوٹنے کی گونج جیسی مثال کے مترادف خبر توجہ کا مرکز بنتی ہے یہی کچھ اس ہفتے بھی رہا۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

بھارت کی حکومت نے روایتی ٹال مٹول اور سیاست کو کھیل میں لاکر پاکستان کو کئی روز کی بلا جواز تاخیر سے ویزے جاری کیے لیکن قومی ٹیم کی بھارت آمد پر بھارتیوں نے جس طرح پرتپاک اور شاہانہ استقبال اور ضیافات کی اس سے یہ یقین کامل ہوگیا کہ مودی حکومت کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود وہاں کے عوام پاکستانی قوم بالخصوص گرین شرٹس سے بھرپور محبت کرتے ہیں تاہم استقبال کے دوران سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عوام سے پاکستانی پرچم لیے جانے نے حکومتی اداروں کی پاکستانی سے بے وجہ کی مخاصمت کو مزید عیاں کیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

بھارت روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس مختلف روپ میں نظر آئے گی۔ ہم نمبر ون ٹیم بھی بنیں گے اور ورلڈ کپ ٹرافی بھی ساتھ لے کر آئیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹیم سے متعلق دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ میں اختلافات کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہیں تاہم میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا اور کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے جس کے بعد امید ہے کہ کھلاڑی اپنا پورا فوکس ورلڈ کپ پر رکھیں گے۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

ورلڈ کپ سے کئی روز قبل آئی سی سی نے میگا ایونٹ کا ویڈیو ترانہ ’’دل جشن جشن بولے‘‘ کے عنوان سے جاری کیا جو بھارت سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو پسند نہ آیا اور کڑی تنقید کی زد میں آیا۔ ایسے میں پاکستانی کرکٹ شائقین نے پی ایس ایل کا اب تک کا سب سے بہترین ترانہ بنانے والے ہر دلعزیز گلوکار علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کی فرمائش کی اور گلوکار نے مداحوں کو مایوس نہ کیا بلکہ نہ صرف ترانہ بنانے کا اعلان کیا بلکہ اس کا عنوان بھی بتا دیا جو وہ ’’مزا آیا‘‘ کے نام سے بنا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ سمیت علی ظفر کے مداحوں کو اس ترانے کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

نیوزی لینڈ

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

وارم اپ میچز میگا ایونٹ سے قبل کسی بھی ٹیم کے حقیقی بڑے مقابلوں کے لیے اپنے ہتھیار جانچنے کا آخری موقع ہوتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے پانچ وارم اپ میچز کھیلے گئے جن میں تین بارش کے باعث بے نتیجے رہے جب کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 344 رنز کے بڑے ہدف کا آسانی سے تعاقب کرکے قومی ٹیم کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا جس کو فوری دور کرنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ حالیہ ایشیا کپ کی مثال سب کے سامنے ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اپنا ایک اور وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

بھارت کو صرف پاکستان ٹیم نہیں بلکہ پاکستانی عوام سے بھی نہ جانے کیسا بیر ہے کہ میگا ایونٹ شروع ہونے میں چند روز رہ جانے کے باوجود پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارت میں اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے اور میچز دیکھنے کے لیے آنے کے لیے ویزے جاری نہیں کیے جس پر پی سی بی نے آئی سی سی سے بھی رجوع کیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

ذکا اشرف کے بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا امکان، مصطفے رمدے

پاکستان کرکٹ بورڈ جس نے بی سی سی آئی کے برعکس کھیل میں ہمیشہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور ہمیشہ کھیل کو ترجیح دی اب دونوں ملکوں پر چھائی برف کو پگھلانے کے لیے پاکستان اور بھارت کی بانیان قائداعظم محمد علی جہاں اور گاندھی کے ناموں کے اشتراک سے جناح گاندھی ٹرافی کی تجویز دی جس پر پڑوسی ملک کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا اور زیادہ امکان یہ ہے کہ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث یہ مخلصانہ تجویز پر کوئی مثبت قدم نہیں اٹھائے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

تمیم اقبال

ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دیش ٹیم میں اختلافات کی خبروں نے شائقین کرکٹ بالخصوص بنگلہ شائقین کرکٹ کو چونکا دیا جب کہ آخری لمحات میں کپتان شکیب الحسن اور سینیئر کھلاڑی تمیم اقبال کے اختلافات کا نتیجہ یہ نکلا کہ تمیم اقبال کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

ورلڈ کپ شروع ہونے سے صرف ایک ہفتہ قبل میزبان بھارت کے 15 رکنی حتمی اسکواڈ میں ایک اہم تبدیلی کی خبر بھی شائقین کرکٹ نے توجہ سے پڑھی۔

خبر کی تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

ان خبروں کے علاوہ کھیل سے متعلق جن خبروں پر شائقین کھیل متوجہ ہوئے ان میں سے کچھ یہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں