جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

K2 بیس کیمپ پر سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی پر دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک کے ٹو کے بیس کیمپ پر سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کا 76 واں جشن آزادی ملک کے طول وعرض زمین اور خلا سب جگہ شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک کے ٹو پر بھی سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

پاک فوج نے بیس کیمپ پر 150 فٹ طویل پرچم لہرا دیا گیا جب کہ غیر ملکی خاتون کوہ پیما نے پاکستانیوں کویوم آزادی کی مبارکباد کی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 76 واں جشن آزادی ملک کے طول وعرض سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ کئی غیر ملکی عمارات سبز ہلالی پرچم کے رنگ سے رنگ گئیں۔

برج الخلیفہ پر بھی پاکستانی پرچم کے رنگ

اماراتی خلا باز سلطان النیادی نے چارسوکلومیٹرکی بلندی سے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی میں شرکت کی۔ پاکستانی عوام کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مبارک باد دی اس کے ساتھ اسلام آباد کی تصویر بھی شیئر کی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں