اشتہار

پشاور میں سکھ شہری منموہن سنگھ کا قتل، سی ٹی ڈی کی جیوفینسنگ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں سکھ برادری کے افراد کو ٹارگٹ کیا جانے لگا ہے، گزشتہ روز ایک اور شہری منموہن سنگھ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز میں سکھ کمیونٹی کے 2 افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، کاکشال کے علاقے میں بھی ایک سکھ شہری کو زخمی کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے یکہ توت میں سکھ شہری منموہن سنگھ کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق منموہن سنگھ نامی شخص رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے نشانہ بنا دیا، واردات کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔

- Advertisement -

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں، چند مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بریک تھرو کا امکان ہے۔

دوسری طرف سکھ ٹارگٹ کلنگ کیس میں سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ٹیم نے رات گئے کاکشال اور ملحقہ علاقے کی جیو فینسنگ کی اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جائے وقوعہ سے ملنے والا خول فرانزک کے لیے بجھوایا جائے گا، دونوں واقعات میں استعمال ہونے والے خول کرائم سین یونٹ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے کئی مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے، اور شہر میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے منموہن سنگھ کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں 7 اے ٹی اے اور 302 کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں