12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

یمنی حوثی باغیوں کا امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: یمن کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اہداف میں اضافے کرتے ہوئے امریکی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نصرالدین نے الجزیرہ سے گفتگو میں بتایا کہ یہ ضروری نہیں جو بحری جہاز اسرائیل جا رہا ہو اسے ہی نشانہ بنائیں، اس کیلیے امریکی ہونا کافی ہے۔

ترجمان نصرالدین کے مطابق امریکا اب اپنی میری ٹائم سکیورٹی کو کھونے کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے یمن پر حملے کے بعد اب امریکی اور برطانوی بحری جہاز ہمارا جائز نشانہ ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: خلیجِ عدن میں حوثیوں نے تجاری جہاز پر میزائل حملہ کر دیا

اکتوبر 2023 سے حوثی باغیوں نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے پیشِ نظر متعدد بحری جہازوں پر حملے کیے جس سے عالمی طاقتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

برطانوی میری ٹائم سکیورٹی فرم امبری کے مطابق یمن کی بندرگاہ عدن کے قریب امریکی بلک کیریئر کو مبینہ طور پر میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ لگی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں