اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

نوجوان بھارتی کرکٹر کی لیجنڈری جاوید میانداد سے حیران کن مشابہت

اشتہار

حیرت انگیز

ایک بھارتی نوجوان کرکٹر راہول تیواتیا کی پاکستان کے سابق کپتان لیجنڈری جاوید میانداد سے مشابہت دیکھنے والوں کو حیران کر گئی ہے۔

دنیا میں ایک جیسی شکل وصورت والے لوگوں کا ہونا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن ایک جیسی مشابہت والوں کا ایک ہی پیشے سے منسلک ہونا ضرور حیران کن ہو سکتا ہے۔ ایک بھارتی نوجوان کرکٹر راہول تیواتیا کی بھی پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد سے مشابہت دیکھنے والوں کو حیران کر گئی ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے آل راؤنڈر راہول تیواتیا کی رنجی ٹرافی کے دوران بیٹ سنبھالے ایک تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے کیونکہ وہ اس میں حیران کن طور پر جاوید میانداد کے کافی مشابہہ دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

صرف اتنا ہی نہیں راہول کا یہ روپ انہیں سابق بھارتی اوپنر منوج پربھاکر سے بھی ملا رہا ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ انہیں ماضی کے دیگر نامور کرکٹرز سے بھی ملانے لگے ہیں۔

 

 ایک صارف نے راہول کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاوید میانداد، منوج پربھاکر اور ڈیوڈ بون کو ایک فریم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ یہ تصویر ثابت کرتی ہے کہ ٹائم مشین بھی کسی چیز کا نام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں