اشتہار

بھنڈی نہ صرف ہڈیوں کومضبوط بناتی ہے بلکہ شوگرسےبھی محفوظ رکھتی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: (ویب ڈیسک) بھنڈی ہر گھرمیں استعمال ہونےوالی مرغوب غذا ہےاس میں موجود فائبرنہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتاہے بلکہ شوگرجیسی موذی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتاہے۔

بھنڈی میں صحت سے متعلق کئی راز چھپے ہیں، بھنڈی میں بھرپورمقدار میں فائبرپایا جاتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، اس لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے، اس میں موجود لیس دار مادہ ہڈیوں کے لئے بہت مفیدہوتا ہے،بھنڈی میں وٹامن سی بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو دمہ کی علامات کو پنپنے سے روکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں