اشتہار

سونگھنے کی حس سے زندگی کا دورانیہ معلوم کرنا ممکن

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ڈاکٹر سونگھنے کی حس کی طاقت معلوم کرنے سے اس کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کے آئندہ پانچ سال تک زندہ رہنے کے کتنے امکانات ہیں۔
پی ایل او ایس ون نے 3000بالغ افراد کا سروے کیا، سروے میں سونگھنے کی کمزور حس والے 39 فیصد افراد پانچ سال کے اندر اندر مر گئے جبکہ ان کے مقابلے میں جو دس فیصد افراد بو کی صحیح پہچان کر سکے وہ زندہ رہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونے کی وجہ سے براہ راست موت واقع نہیں ہوتی لیکن یہ ابتدائی وارننگ کی نشانی ہے۔
شکاگو یونیورسٹی کے محققین نے 57 سے 85 سال کے عمر کے درمیان افراد کے نمونے پر سونگھنے کے ٹیسٹ کئے، اس ٹیسٹ میں شامل افراد کو مختلف بو معلوم کرنا تھی۔ ان میں پیپر منٹ، مچھلی، مالٹا، گلاب اور چمڑے کی بو شامل تھی۔
پانچ سال بعد ان میں تقربیاً 39 فیصد افراد جنہوں نے ٹیسٹ میں کم سکور کیا تھا، چار سے پانچ غلطیاں کیں، وہ وفات پا چکے تھے جبکہ سونگھنے کی معتدل حس رکھنے والے 19 فیصد افراد اور سونگھنے کی اچھی حس رکھنے والے دس فیصد افراد زندہ تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں