اشتہار

مائیکرو سافٹ نے لومیا535تھری جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مائیکرو سافٹ ڈیوائسز نے پاکستان میں جدید خصوصیات کا حامل لومیا535تھری جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔لومیا اسمارٹ فون کی رنگا رنگ تعارفی تقریب گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔

تقریب میں پاکستانی ٹرک آرٹ کو بھی اجاگر کیا گیا 5میگا پکسل وائڈ اینگل کیمرے سمیت ڈبل سم کی سہولت کا حامل یہ سیٹ10دسمبر سے مارکیٹ کیا جائے گا فون کی پراسیسنگ1.2GHzہے جبکہ میموری1GHzہے سیٹ میں8گیگا بائٹ انٹرنل میموری موجود ہے جسے120گیگا بائٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔

مائیکرو سافٹ کی ڈیٹا کلاوٴڈ کی سہولت کی وجہ سے اس فون کا 30گیگا بائٹ کا ڈیٹا ون ڈرائیو پر رکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر مائیکرو سافٹ ڈیوائسز کے کمیونی کیشن منیجر کامران مسعود نیازی نے کہا کہ مائیکرو سافٹ ڈیوائسز کے لئے پاکستانی مارکیٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

- Advertisement -

اس مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کی طلب بڑھ رہی ہے اور نوجوان طبقہ زیادہ تیزی سے اسمارٹ فونز کے نئے فیچرز کی جانب راغب ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں