اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

نریندرمودی اپنے نام سے بنائے جانے والے مندر کا سن کر حیرت زدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: ہندوستانی کے وزیراعظم نریندر مودی اپنے نام سے بنائے جانے والے مندر سے شدید حیرت زدہ ہوئے ہیں، انہوں نے اس طرح کے مندر بنایا جانا ہندوستان کی روایات کے خلاف قرار دیا ہے۔

گجرات میں بنائے گئے مندر کا افتتاح 15 فروری کو کیا جانا تھا مگر ایسا مودی کی مخالفت کے بعد یہ معاملہ لٹکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

آئی بی این لائیو کی رپورٹ کے مطابق مودی کو بھگوان کا درجہ دے کر راجکوٹ کے گاؤں کوٹھاریا میں یہ مندر بنایا گیا تھا،مندر بنانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس کی تعمیر پر 2 سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے۔

- Advertisement -

ابتدائی میں اس میں نریندر مودی کی تصاویر لگا کر "پوجا” کیا جاتا تھی مگر جب ان کی قیادت میں بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو وہاں مندر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم کو جب یہ خبر ملی کہ ان کے نام سے کوئی مندر بنا ہے تو وہ حیرت زدہ ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے مندروں کی تعمیر ہماری روایات نہیں ہیں، اس کی تعمیر سے میں ذاتی طور پر بہت غم زدہ ہوا ہوں، جن لوگوں نے یہ کیا ہے ان سے گزارش ہے کہ ایسا نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے خبروں میں اپنے نام سے مندر کی تعمیر کا سنا ، یہ سن کر مجھے حیرت ہوئی، یہ ہندوستان کی عظیم ثقافت کے خلاف ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے مندر بنانے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کے پاس وقت اور وسائل ہیں تو اس کو صاف ستھرے ہندوستان کا خواب پورا کرنے کےلیے استعمال کرے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں