اشتہار

کاجل کا استعمال آنکھوں کے لئے خطرناک ہے، طبی ماہرین

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: کاجل کے بناء خواتین کے میک اپ کو ادھورا سمجھا جاتا ہے لیکن خواتین کے لئے بری خبر یہ ہے کہ کاجل کا استعمال آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں خواتین کو خبردار کیا ہے کہ بناؤ سنگھار کے لئے آنکھوں میں کاجل لگانے سے نہ صرف بینائی متاثر ہو سکتی ہے بلکہ اس کے صحت پر اور بھی کئی خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معیاری کاجل میں بڑے تعداد میں سیسے کے ذرات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نینوں کو قاتل بنانے کی کوشش میں خواتین قوتِ بصارت سے ہاتھ بھی دھو سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں