اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کے پی کے اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے خلاف مذمتی قرارداد متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلوچستان اسمبلی میں الطاف حسین کی پاک فوج کیخلاف تقریر پر مذمتی قرارداد منظور ہونے کے بعد تحریکِ انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی اور ن لیگ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد متوقع ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں ایم کیو ایم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تحریکِ انصاف بھی خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد پیش کرے گی۔

تحریکِ انصاف کا مؤقف ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف مذمتی قرارداد پر اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے ایم کیو ایم پر پابندی کی قرارداد پیش کیے جانے کی توقع ہے، امکان ہے کہ مُسلم لیگ ن فوج کی حمایت میں بھی قرارداد پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے بھی الطاف حسین کی تقاریر کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت الطاف حسین کی ملک اور فوج دشمن تقاریر کا نوٹس لے اور ایم کیو ایم کی فسطائیت کی روک تھام کیلئے اس پر پابندی لگائی جائے۔

قرارداد میں الطاف حسین کو برطانیہ سے پاکستان لا کر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں