اشتہار

گوگل گلاس کی مدد سے انسانی جذبات کا اندازہ لگایا جا سکے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے جدید عینک متعارف کرائی گئی ہے، جس کی مدد سے دوسروں کی سوچوں اور جذبات کا اندازہ لگانا ممکن بنایا جاسکے گا۔

جرمن ماہرین کی جانب سے متعارف کرائے گئے چشمے کو پہن لینے سے اس کے عدسے کمپیوٹر کی اسکرین کی طرح کام کرتے ہیں، ماہرین نے پہلی دفعہ ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے، جسے گوگل گلاس میں انسٹال کرکے لوگوں کی سوچوں اور جذبات کو پڑھا جاسکتا ہے۔

اس سافٹ ویئر میں چہرے کے دس ہزار مختلف تاثرات کو محفوظ کیا گیا ہے، گلاس پہن کر کسی کا چہرہ دیکھنے پر تاثرات کی مدد سے جذبات اور عمر کا بخوبی اندازہ لگانا ممکن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں