منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

دہشت گردی کاخطرہ: سیکیورٹی سخت، پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی پرپابندی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کےفیصلےکےبعداہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پنجاب بھرکے اسکولوں میں اسمبلی پر پابندی لگادی گئی ہے۔

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلیوں پرپابندی عائد،بین الصوبائی اور بین الاضلاعی معلوماتی اور تفریحی دوروں کے لیے تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےہوائی اڈوں کی سکیورٹی بھی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

ایڈووکیٹ جنرل آفس نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ تحریرکیاہےجس میں اے جی آفس کی پارکنگ ختم کرکے عام لوگوں کے داخلے پرپابندی اورسیکیورٹی مزیدسخت کرنے کاکہاگیاہے۔

میانوالی کے داخلی اورخارجی راستوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،چیکنگ کے دوران فاٹا سےتعلق رکھنے والے ایک شخص کوحراست میں لیاگیاہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں