جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

شادیوں والی ذائقہ داربریانی بنانے کی ترکیب

اشتہار

حیرت انگیز

اتوار کا دن عموماً ہرگھرمیں روایتی پکوان بنانے کا دن ہوتا ہے اوراس دن خاتونِ خانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ گھرکے تمام افراد کوایسا کھانا کھالای اجائے کہ وہ اپنی انگلیا چاٹتے رہ جائیں۔ آپ کی اسی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم پیش کررہے ہیں بریانی کی ایک ایسی ترکیب کہ جس کا ذائقہ بالکل ویسا ہی ہوگا جیسا کہ عموماً شادیوں میں ہوتا ہے اور یقیناً آپ کے اہل خانہ آپ کے ہاتھ سے شادیوں والی بریانی کھا کر حیران رہ جائیں گے۔

اجزاء

ابلے چاول 750 گرام
گوشت 750 گرام
ہری مرچ 10 عدد
ادرک لہسن 1 کھانے کا چمچہ
پسی مرچ1.5 چائے کا چمچہ
ہلدی 1/4 چائے کا چمچہ
دھنیا1.5 چائے کا چمچہ
لونگ 6 عدد
ہری الائچی 6 عدد
پانی 2 کپ
پسی جائفل 1/4 چائے کا چمچہ
پسی جاوتری 1/4 چائے کا چمچہ
پسی ہری الائچی 1/4 چائے کا چمچہ
تیز پتا 1 عدد
دارچینی 2 ٹکڑے
کالی مرچ 10 عدد
کالا زیرہ1/2 چائے کا چمچ
آلو بخارے 8 عدد
گھی 1/2کپ
تلی پیاز 1 کپ
لیموں سلائس 1 عدد
ٹماٹر سلائس 1 عدد
کٹی ہری مرچ 4 عدد
دھنیا پودینہ حسب ضرورت

ترکیب

پہلے گوشت میں 2 کپ پانی ڈال کرلہسن ادرک کا پیسٹ، ہری مرچ، نمک، پسی لال مرچ،ہلدی، لونگ، اور ہری الائچی ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور ایک کپ کے برابر پانی رہ جائے۔ اب اسی پین میں گوشت پرپسی جائفل جاوتری ، پسی ہری الائچی، تیز پتا ، دار چینی، کالی مرچ،لونگ اور کالا زیرہ ڈال دیں۔

- Advertisement -

اب ان پر حسب ضرورت ہرادھنیا، پودینہ، ہری مرچ، لیموں، ٹماٹر، آلو بخارے اور دہی کا مکسچر ڈال کراوپر سے آدھا کپ گھی اور تلی پیاز ڈال دیں۔

دوسری پتیلی میں چاولوں کو 3 کھانے کے چمچ نمک ڈال کرابال لیں یہاں تک کہ وہ آدھے تیار ہوجائیں پھر چاولوں کو چھانتے ہوئے ان میں آدھا کپ پانی بچالیں۔

اب گوشت چاولوں پر پھیلادیں اورساتھ میں چاولوں کا پانی بھی ڈالیں۔ اب اسے ڈھک کرتیز آنچ پر5 منٹ تک پکائیں اور پھر چولہے پر ہلکی آنچ کر کہ 15 منٹ دم کرنے کے لئے چھوڑدیں۔

لیجیئے آپ کی مزیدار شادیوں کے ذائقے والی لذیذ بریانی تیار ہیں مختلف اقسام کے رائتے اورسلاد کے ساتھ سرو کریں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں