ملتان :حلقہ این اے ایک سواننچاس میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔اس حلقے میں جاوید ہاشمی اور آزاد امیدوار عامر ڈوگر میں مقابلہ ہے۔ دو ہزار تیرہ کے انتخا بات میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے کا میابی سمیٹنے والے جا وید ہاشمی اب حلقہ ایک سو اننچاس ملتان میں اپنی سیا سی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔
جاویدہاشمی اپنے سیاسی کیریر کے کٹھن ترین دور سے گذر رہے ہیں،سولہ اکتوبر کوحلقہ ایک سواننچاس ملتان کے ضمنی انتخابات میں ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی سے حال ہی میں منحرف ہو نے والے میاں عامر ڈوگر ہیں جنہیں پی ٹی آئی اور ڈوگر برادری کی مکمل حما یت حصل ہے۔
جبکہ مخدوم جا وید ہاشمی کو ن لیگ کی اعلا نیہ اور پیپلزپارٹی کی خاموش حما یت حاصل ہے۔یہ انتخا ب ایک ایسے مو قع پر ہو رہا ہے کہ جب جاوید ہاشمی کو با غی سے داغی بنے زیادہ عرصہ نہیں گذرا،پی ٹی آئی ملتان میں طا قت کا بھر پور مظاہرہ کرچکی ہے ۔
گو نواز گو کا نعرہ زبان زد عام ہے،رہی میاں عامر ڈوگر کی بات تو وہ پہلے بھی کئی مرتبہ شکست کا ذائقہ چکھ چکے ہیں لیکن مسئلہ ہے ہا شمی صا حب کا جو دو ہزار تیرہ کے انتخا با ت میں بیک وقت تین حلقوں سے کا میاب ہو ئے تھے اور اب فقط ایک نشست نے انہیں نا کوں چنے چبوا دیئے۔
نتیجہ کچھ بھی ہو لیکن پاکستانی سیاست کی تاریخ یہی بتا تی ہے کہ بیک جنبش قلم وفاداری بدلنے کی ادا کو عوام نے کبھی پسند نہیں کیا۔