14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر نتائج دیکھے جا سکتے ہیں، کامیابی کا کل تناسب 86.30 رہا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبِ علموں کو میڈل سے نوازا گیا، اس موقع پر والدین سمیت اسکولوں کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

میٹرک سائنس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکیوں کے نام رہی، پہلی پوزیشن پر شہیرہ فاطمہ نے میٹرو پولس اسکول سے 94.91 فی صد نمبر حاصل کیے، فیلکن ہاؤس اسکول کی ربیسا علی نے 94.09 فی صد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ تیسری پوزیشن 93.72 فی صد نمبر کے ساتھ اسلامیہ سیکنڈری اسکول کے محمد عمر اقبال انصاری کے نام رہی۔

میٹرک سائنس گروپ میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 33 ہزار 967 رہی، 45080 طلبہ اے، 34250 طلبہ بی، 18033 طلبہ سی جب کہ 3037 طلبہ ڈی اور 16 طلبہ ای گریڈ میں پاس ہوئے۔

میٹرک بورڈ دسویں جماعت سائنس گروپ میں کُل 1 لاکھ 56 ہزار 68 طلبہ و طالبات نے امتحانانی فارم جمع کرائے، جن میں سے 156022 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، اور 1 لاکھ 34 ہزار 646 طلبہ و طالبات نے مجموعی طور پر کامیابی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں