جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور کے بیشترعلاقوں کو ڈوبو دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چند گھنٹوں کی بارش نے لاہورکے بیشترعلاقوں کو ڈوبو دیا جبکہ شہر کے پوش علاقے بھی زیر آب آگئے، تاج پورہ میں سب سے زیادہ 190 ملی ملی بارش ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مخلتف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا تاہم موسلا دھار بارش سے لاہور کے پوش ترین علاقے بھی دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔

لاہور میں طوفانی بارش کے باعث جلو پارک سے کینال کی طرف جانے والا راستہ زیر آب آگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

والٹن روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئیں جبکہ گلبرگ تھری میں پانی کھڑا ہونے سے متعدد موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں بند ہوگئیں۔

فیصل آباد میں موسلادھاربارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکل کا سامنا رہا، میلسی میں بھی گھٹائیں خوب برسیں جبکہ قصور، پھول نگر، اوچ شریف، محسن وال، جلالپورپیروالا اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔

شیخوپورہ میں بارش نے جل تھل ایک کردیا، پتوکی میں بھی بادل جم کربرسے اور بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بہاولنگر، چھانگا مانگا، چیچہ وطنی ،شاہ کوٹ فاروق آباد سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں بھی بارش نےموسم بدل دیا۔ٓ

تاج پورہ میں 190 ،نشتر ٹاؤن میں 174ملی میٹر ، ایئرپورٹ پر188ملی میٹر ،ہیڈ آفس گلبرگ میں 158 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 112، اپر مال مین 105،مغلپورہ میں 104 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ جیل روڈ پر 85 ملی میٹر، چوک نا خدا میں 33 ملی میٹر ، گلشن راوی میں 162 ،اقبال ٹاؤن میں 126 ملی میٹر، سمن آباد میں 84،جوہر ٹاون 135ملی میٹر ،قرطبہ چوک پر101ملی میٹر بارش ہوئی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اورایم ڈی واسا غفران احمد نے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا ، کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تمام ہیوی مشینری کوزیر استعمال لا کر راستےکلیئر کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں