14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش میں مسافر بس تالاب میں جاگری، 17 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں بس تالاب میں گرنے سے تین بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس ضلع جھلکٹھی صدر کے علاقے چھترکنڈا کے ایک تالاب میں جا گری۔

زندہ بچ جانے والے مسافروں نے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کی لاپرواہی قرار دیا۔

- Advertisement -

مسافروں کا کہنا ہے کہ بس میں 52 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جبکہ اس میں 60 سے زائد مسافروں کو بٹھایا گیا تھا۔

بس صبح 9 بجے کے قریب پیروج پور کے بھنڈاریا سے نکلی تھی اور صبح 10 بجے کے قریب باریشال، کھلنا شاہراہ پر چھترکنڈہ میں سڑک کے کنارے میں تالاب میں گری۔

محمد مومن نامی مسافر کا کہنا ہے کہ جب میں سوار ہوا تھا مسافروں سے بھری ہوئی تھی اور کچھ لوگ دروازے پر بھی کھڑے تھے، ڈرائیور نے سپروائزر سے بات کی پھر اچانک بس سڑک سے اتر کر تالاب میں جاگری۔

مسافر کا کہنا تھا کہ لوگ بس کے اندر پھنسے ہوئے تھے میں کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوسکا۔

باریشال کے ڈویژنل کمشنر محمد شوکت علی نے حادثے میں 17ا افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں