ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا میں 3 مختلف دہشت گردی کے واقعات

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا میں 3 مختلف دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں دو دہشتگرد ہلاک جب کہ 3 جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے ڈی آئی خان کےعلاقے روڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

دہشتگرد کی شناخت اسامہ کےنام سے ہوئی ہے جو بڑی شخصیت کو خودکش حملے میں نشانہ بنانے والا تھا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے لکی مروت میں دہشت گردی کی اطلاعات پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک ظفراقبال اور سپاہی حاجی جان شہید ہوئے۔

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آئی ای ڈی دھماکے میں 39سالہ حوالدار شاہداقبال شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمےکےلیے پُرعزم ہیں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں