ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پاک افغان بارڈر پر فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک؛ جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے جوان شہید ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر مؤثر کارروائی کر کے افغانستان سے دہشتگردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی۔

سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے جن سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر

ادھر، شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ دہشتگردوں نے افغان حدود سے پاکستانی بارڈر پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا، نائک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاکستان عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلیے بارہا معاملہ اٹھا چکا ہے۔ توقع ہے افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی مزید اجازت نہیں دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں