ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

چین میں اسکول پر کیمیکل حملہ، 51 بچے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چینی میں ایک نوجوان نے کنڈرگارڈن اسکول میں بچوں اور اساتذہ پر خطرناک کیمیکل پھینک دیا جس کے نتیجے میں 51 بچے اور 3 اساتذہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے یونن کے شہر کیوان میں واقع ایک کنڈرگارڈن اسکول میں 23 سالہ کونگ نامی نوجوان دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور طلبا پر خطرناک کیمیکل سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کا اسپرے کردیا جس سے بچوں کی حالت بگڑ گئی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 3 اساتذہ اور 51 بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اساتذہ اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آدھے گھنٹے کے تعاقب کے بعد حراست میں لے کر تفتیش کےلیے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ملزم کے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ والدین کے درمیان طلاق ہوجانے کے باعث نوجوان بچپن ہی سے نفیساتی الجھنوں کا شکار تھا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردی سمیت سماجی، نفسیاتی، معاشی اور معاشرتی پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جائے گی، جبکہ ابتدائی تفتیش سے یہ افسوس ناک واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوسائٹی سے انتقام لینے کےلیے ایسا خوفناک عمل انجام دیا ہے۔

چین: اسکول میں چاقو سے حملہ، 2 طالب علم ہلاک، دو زخمی

واضح رہے کہ رواں برس چین میں اسکول پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے جس میں کم سن بچوں کو دردندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں چینی صوبے ہونان میں واقع ایک اسکول میں چاقو زنی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس کی زد میں آکر دو طالب علم ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئےتھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں چین کے صوبے شان چی کی مزہی کاؤنٹی کے ایک ہائی سکول کے نزدیک چاقو سے مسلح ایک شخص نے طالب علموں پر اس وقت حملے کیے جب وہ چھٹی ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں