اشتہار

جنید صفدر کی شیروانی میں خاص بات کیا تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب گزشتہ روز جاتی امرا میں منعقد کی گئی جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

مسلم ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے ولیمے میں کشمیری شیروانی زیب تن کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

جنید صفدر کی شیروانی تیار کرنے والے ڈیزائنر نے شیروانی کے بٹنز خصوصی طور پر تیار کیے تھے جس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر کی شیروانی کے بٹنز پر ’شیر‘ کی تصویر شائع کی گئی جس کی وجہ سے ان کا یہ لباس منفرد لگا۔

جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف نے بھی پستہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، انہوں ںے سلور رنگ کی خوبصوت ہیروں سے جڑی جیولری پہنی اور ساتھ ہی ہلکا میک اپ کیا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کا اہتمام شریف خاندان کی جاتی امرا کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں