9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مریم نواز نے نواز شریف کا اہم پیغام شہباز شریف کو پہنچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کا اہم پیغام وزیراعظم شہباز شریف کو پہنچا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے مریم نواز کی ملاقات ہوئی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی موجود ہیں۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

مریم نواز نے نواز شریف کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف کو پہنچاتے ہوئے کہا کہ ’ملک کو نقصان پہنچانے والی جماعت کی پالیسیاں عوام کے سامنے لائی جائیں۔‘

نواز شریف نے پیغام میں کہا کہ ’پارٹی کا بیانیہ نوجوان کو مدنظر رکھ بنایا جائے، نوجوانوں کے لیے آسان قرضے، روزگار پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے پنجاب، کے پی میں ٹکٹوں سے متعلق پارٹی صدور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ن لیگ کی جانب سے بلوچستان اور سندھ میں انتخابی اتحاد کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں