ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سیالکوٹ: پاکستانی نژاد جرمن شہری کی لاش گیسٹ ہاؤس سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ میں پاکستانی نژاد جرمن شہری کی لاش گیسٹ ہاؤس سے برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ 60 سالہ جرمن شہری منصور کی لاش کئی روز پرانی ہے، منصور کا بھائی کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منصور تھانہ سول لائنز کی حدود میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھا۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ تعفن اٹھنے پر ہوٹل انتظامیہ نے کمرے کا دروازہ کھولا تو لاش موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گذری میں فلیٹ سے غیرملکی شہری کی لاش برآمد ہوئی تھی، تعفن اٹھنے پر فلیٹ کے مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر سے لاش ملی ہے۔

پولیس کا بتانا تھا کہ بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے، پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا جس کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ لاش جس گھر سے ملی اس کا دروازہ اندر سے لاک تھا، 55 سالہ چن شپنگ 3 سال سے مذکورہ مقام پر رہائش پذیر تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں